Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#علیمہ_خان

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بیرون ملک پراپرٹی چھپانے اور ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے تین کروڑ جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ٹویٹر صارفین کی کیا رائے ہے آئیے جانتے ہیں۔
ہارون خان نے ٹویٹ کیا ‏: علیمہ خان سےمنی ٹریل مانگنا نیب کاکام ہےاور منی ٹریل ہرصورت دینی چاہیےکیونکہ ایسے تو سوالات اٹھیں گے۔قوم سوال کرے گی یہ پیسہ کہاں سےآیا ؟کیسے باہر گیا؟ یہ پیسہ انکا ذاتی نہیں تھا چندے کا پیسہ تھا۔
ڈاکٹر ہما سیف نے لکھا : ‏علیمہ خان کو تین کروڑ جرمانہ – مطلب وہ خبریں صحیح تھی کہ پچیس فیصد اس دبئی پراپرٹی کا جرمانہ اور پچیس فیصد ٹیکس کی خبریں غلط میڈیا کو دی گئ تھیں اور ایسا کوئ پیسہ دیا علیمہ بی بی نے دیا ہی نہیں!!سوچنے کی بات یہ ہے کہ میڈیا کو وہ جھوٹی خبر کس نے اور کیوں دی ۔
عاطف توقیر نے سوالات اٹھائے : ‏کیا علیمہ خان معاملے پر جے آئی ٹی بننا چاہیے؟ اور کیا صاف تحقیقات کے لیے عمران خان کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے؟ کیا عمران خان کے وزیراعظم ہوتے، اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہو سکتیں ہیں؟ اس حکومت کی کرپشن کی کہانیاں اس کے جانے کے بعد معلوم ہوں گی۔
فخر درانی نے کہا : ‏لگتا ہے چیف صاحب جانے سے پہلے علیمہ خان کو کلین چٹ دے کر ہی جائیں گے۔
عاصم ملک نے ٹویٹ کیا : ‏آج سپریم کورٹ میں ایک جیسے کیس میں دہرے فیصلے ہوئے۔ علیمہ خان کو ٹیکس ادا کرنے کا کہا گیا۔وقار احمد پہ ایف آئی آر درج کرنے کا کہا گیا۔ دونوں کی دبئی میں جائیدادیں ہیں لیکن فرق اتنا ہے وقار احمد عام شہری جبکہ علیمہ خان وزیراعظم کی بہن ہے۔ایسے انصاف سے معاشرے تباہ ہی ہوتے ہیں۔
جنید نے ٹویٹ کیا : ‏علیمہ خان نےبینکنگ منی ٹریل جمع کروائی اپنے فلیٹ کی لیکن فلیٹ کا 50 فیصد جرمانہ پڑ گیا گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر۔ترین نے لندن پراپرٹی کی مکمل بینکنگ منی ٹریل دی. بچوں کےگوشواروں میں ظاہر بھی کیا لیکن پھر نااہل ہوگیا۔شریفوں نے ٹکےکی منی ٹریل نہیں دی لیکن ڈرامے ختم نہیں ہوتے۔
علی یوسفزئی نے لکھا : ‏سپریم کورٹ نے علیمہ خان کو دو کروڑ 90 لاکھ جرمانہ ایک ہفتے کے اندر جمع کرنے کا حکم دیا ہے - منی ٹرائل نہ سورس آف اِنکم ، بے نامی جائداد 12 سال چھپایا رکھا اب سامنے آگیا تو ان کے لیے سب کچھ معاف ؟ علیمہ خان غیر شادی شدہ خاتون ایک بے روزگار خاتون کو بینک نے پچاس فیصد کسطرح دی ؟
ذیشان خان نیازی نے لکھا : ‏عمران خان کو جرمانے کی رقم ادا کرکے غیر قانونی گھر ریگولرئز کروانے کا کہا اور آج علیمہ خان کو ٹیکس ادا کرکے اپنی چھپائی گئی جائیداد کو قانونی بنانے کا کہہ دیا گیا۔اب کسی کو غرض نہیں وہ پیسہ کہاں سے آیا کیسے آیا منی ٹریل کیا ہے؟؟ابھی کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے شاباش۔

شیئر:

متعلقہ خبریں