ریاض۔۔۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والی اسلامی فوجی اتحاد IMCTC کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹر میں IMCTC کے کمانڈر جنرل راحیل شریف اور ڈپٹی کمانڈر جنرل عبدالرحمٰن نے انکا استقبال کیا. جنرل راحیل وفد کو IMCTC کی کارکردگی اور اسکے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ اس ادارے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنااور اس کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ یہ ادارہ کسی ملک, قوم یا فر قہ کے خلاف کارروائی کیلئے بنایا گیا ہے۔ چئیرمین سینٹ اور وفد میں موجود سینیٹرز نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔