Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے روسی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی...پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی ۔ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران روسی سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے 10 فوجی افسروں اور 2 سپاہیوں کودیئے گئے ایوارڈز بھی آرمی چیف کے حوالے کئے۔روسی سفیر نے آرمی چیف کو دولت مشترکہ میڈل اور روسی کوہ پیمائی فیڈریشن کا تعریفی خط بھی پہنچایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں کو یہ ایوارڈز جولائی 2018 میں روسی کوہ پیما کی مدد پر دئیے گئے۔ پاک آرمی ایوی ایشن نے انتہائی مشکل موسمی حالات میں امدادی آپریشن سرانجام دیا تھا۔

شیئر: