Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے، برطانیہ

لندن۔۔۔ برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غرب اردن میں نئے 2800مکانات کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی حکومت کا اعلان غیر قانونی بھی ہے اور امید شکن بھی۔ برطانوی عہدیدار نے توجہ دلائی کہ اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں جو 2800سے زیادہ نئے مکان تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ناقابل قبول ہے۔ بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔ اس سے فلسطینیوں کے ساتھ سیاسی معاہدے کی بابت اسرائیلی عہد و پیمان شکوک و شبہات کے دائرے میں آگیا ہے۔ 

شیئر: