Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کو القدس کاسودا نہیں کرنے دینگے، فلسطینی صدر

قاہرہ ۔۔۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیل کے ہاتھو ں القدس کا سودا نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے الفتح تحریک کے قیام کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں کہا کہ بیت المقدس سودے کیلئے نہیں۔ ہم وطن عزیزکی سرزمین کے ایک، ایک انچ سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگے۔ القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہمیشہ بنا رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر اسراو معراج کا سودا کسی قیمت پر نہیں کرینگے اور کوئی بھی فلسطینی صدی کے سودے کو کسی بھی حالت میں قبول نہیں کریگا۔ 
 

شیئر: