Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد... ملک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا۔پیداوار میں کمی،شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاوس کے 3 یونٹ اورٹرانسمیشن لائنز کے انسولیٹر اسٹرنگ شارٹ ہونے سے 500کے وی اور 220 کے وی کے متعدد سرکٹس ٹرپ کرگئے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل رہنے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 8150میگاواٹ اور طلب 14 ہزار میگاواٹ ہے ۔تربیلا اور منگلا میں بجلی پیدا کرنے والے متعدد یونٹس بند ہیں اورپن بجلی ذرائع سے صرف 600میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2550میگاواٹ اورنجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5ہزار میگاواٹ ہے ۔ذرائع کے مطابق شدید دھند سے تھرمل پاور گڈوہاوس کے 747میگاواٹ کے3 یونٹ اچانک ٹرپ کر گئے۔بجلی سسٹم سے نکل جانے کے باعث سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہم بند ہوگئی ۔بجلی بحران کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10سے 12گھنٹوں تک پہنچ گیا ۔ دیہات میں 13سے 15گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
 
 

شیئر: