Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

کوئٹہ ...بلوچستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی ۔ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے کلی بہرام میں کھلونا نما بم پھٹنے سے محمدعمر ،محمد احسان بی بی عاصمہ اور لال بی بی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔محمد عمر ،محمد احسان اور بی بی عاصمہ جنکی عمریں 7سے 10سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ لال بی بی کی حالت تشوناک ہے ۔واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

شیئر: