Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو لگام لگانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، پومپیو

عمان ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر ایران کو انتباہ دیا ہے کہ اسے خطے کا استحکام متزلزل کرنے والی پالیسی سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کیلئے مزید اقتصادی و سیاسی دباﺅ ڈالا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شام سے امریکی افواج کے انخلا ءکی بابت امریکی صدر کے فیصلے سے ایران اور داعش کے خلاف امریکی کردار متاثر نہیں ہوگا۔ پومپیو نے منگل کو اردنی دارالحکومت عمان میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آئندہ ہفتوں کے دوران ایران پر مزید اقتصادی و سیاسی دباﺅ ڈالے گا۔ ایران سے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ فطری ریاست والا کردا ر ادا کرے اور عالمی برادری میں واپس آجائے۔ ایران اور داعش خطے کو غیر مستحکم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اردنی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کےساتھ تمام ممالک کے مسائل ہیں۔ وہ خطے میں توسیع پسندانہ پالیسی پر کارفرما ہے۔ اردن کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرکے اسکا کام تمام کردے گا۔ امریکہ اور اردن طاقتور اتحادی ہیں۔ خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شیئر: