امریکی ایلچی برائے خلیج مستعفی
ریاض۔۔۔ خلیجی بحران کے حل پر مامور ا مریکی ایلچی انتونی زینی نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے سی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ممالک کے رہنماﺅں نے ان کی ثالثی کی پیشکش یا طے شدہ امورپر عمل درآمد میں تعاون کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ اب جبکہ انہیں یہ یقین ہوچکا ہے کہ وہ خلیجی بحران کے حل کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتے تو وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔