Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”آبادی میں اضافے کے بم کو پھٹنے سے روکنا ہوگا“

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں گزشتہ روز آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد آج عدالت عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی وسائل پر دباﺅ ہے اور ایک بم کی طرح ہے جس ےروکنے کے لیے مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور حکومت آبادی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کے لیے پوری قوم کو ساتھ چلنا ہے اور اس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ قبل ا زیں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت کو اس حوالے سے ہر 3 ماہ بعد پیش رفت رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔ سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا تھا کہ آبادی پر قابو پانے کےلئے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرادیا ہے ، 2025ءتک آبادی میں اضافے کی شرح 1.5 فیصد تک لانا ہے ۔
 

شیئر: