Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کے لیے ’’تلاش گمشدہ‘‘ کا اشتہار؟

اسلام آباد:  سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتیں اور پارلیمان ٹوئٹر پر نہیں چلائی جاتیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عوام وزیراعظم کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بات کرنے والے تب کہاں تھے جب 2 سال اس پر لعنت بھیجتے رہے؟ این آر او کے الزام لگا کر آپ نہ عوام کو بے وقوف بنائیں، نہ ہمیں دھمکیاں دیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم آپ کے الزامات سے ڈرنے والے نہیں۔ اپوزیشن آپ کو فارن فنڈنگ اور علیمہ باجی پر این آر او نہیں دے گی۔اپوزیشن آپ کو نااہلی پر این آر او بھی نہیں دے گی۔ اپوزیشن پوچھتی رہے گی کہ روپے کی قدر میں تاریخی 35 فیصد کمی کیسے ہوئی ؟
مزید پڑھیں:- - - - - -مسروقہ اور غیر استعمال شدہ موبائل آج رات بند ہو جائینگے

شیئر: