سکاکا۔۔۔ سکاکا شہر ، اس کے مضافات اور دومتہ الجندل کمشنری سمیت الجوف ریجن میں جگہ جگہ اتوار کو درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ ماہرین موسمیات نے پہلے ہی اطلاع دیدی تھی کہ اتوار سے الجوف میں موسم تبدیل ہوگا۔ عدم استحکام کا شکار رہیگا۔بارش درمیانے درجے سے لیکر موسلا دھار تک ہوسکتی ہے۔ بارش سے قبل گردآلود ہواﺅں کی بھی توقعات ظاہر کی گئی تھیں۔ سکاکا میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔