Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھوپین ملازمائیں اسمگل کرنے والا عرب شہری گرفتار

الافلاج۔۔۔ الافلاج میں روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 5 ملازمائیں اسمگل کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الافلاج چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو ایک گاڑی پر شبہ ہوگیا تھا اسے روک کر تلاشی لی گئی۔ ڈرائیور عرب شہری تھا۔ گاڑی میں 5 خواتین بیٹھی ہوئی تھیں۔ عرب شہری نے انہیں اہل خانہ کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ خواتین کا تعلق ایتھوپیا سے ہے اور وہ سب کی سب اپنے کفیلوں سے مفرور ہیں۔ عرب شہری انہیں بھگا کر ریاض لے جارہا تھا۔ سب کو گرفتا رکرلیا گیا۔ 
 

شیئر: