Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری موت یقینی ہے ، صدام کا بیٹی کو پیغام

 بغداد۔۔۔ سوشل میڈیا پرعراق کے سابق صدر صدام حسین کا اپنی بیٹی رغد صدام اور دیگر اہل خانہ کےلئے ہاتھ سے لکھا ایک پیغام وائرل ہوا ہے جس میں صدام حسین نے لکھا تھا کہ میری موت اب یقینی ہے۔ یہ مکتوب رغد صدام حسین کے نام سے ٹویٹر پرموجود ایک صفحے کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ۔ یہ مکمل مکتوب کا کچھ حصہ ہے جس پرصدام حسین کا اپنی صاحبزادی رغد کے نام پیغام کے الفاظ درج ہیں۔تحریری پیغام میں دسمبر 2003 کی تاریخ موجود ہے۔صدام حسین نے لکھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ لوگ میری موت کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ تاہم اللہ جو چاہے کرتا ہے اور وہ ہرچیز پرقادر ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ میرے پاس ان کا ایک جرنیل آیاجس کےساتھ اس کا ترجمان بھی تھا۔ اس نے مجھے ایک کاغذ تھمایا اور کہا کہ میں اس پر عراقی قوم کے نام پیغام لکھوں کہ وہ ہتھیار پھینک دے اور مسلح جدو جہد ترک کرے۔ یہ دسمبر 2003ءکا واقعہ ہے۔خیال رہے کہ رغد صدام اس سے قبل بھی اپنے والد کے ہاتھ سے لکھے پیغامات اور قصیدے شائع کرتی رہی ہے۔ 2003ءکے موسم بہار میں امریکا نے عراق پر چڑھائی کرکے صدام حسین کا تختہ الٹ دیا تھا۔
 

شیئر: