دبئی: سینیگال کے ایک مقامی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی زندہ ہیں۔انہیں چاڈ کے ایک دور دراز گاؤں میں دیکھا گیا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا نے حسب معمول دنیا کو دھوکہ دیا۔ قذافی کا قتل ڈرامہ تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ فوٹوگرافر چاڈ کے دور دراز گاؤں میں سیر وتفریح کررہا تھا جب اس کی نظر ایک شخص پر پڑی جو نماز پڑھ رہا تھا۔ قریب جانے پر انکشاف ہوا کہ وہ معمر قذافی ہے۔ دوسری طرف فرانسیسی نیوز ایجنسی نے سینیگالی اخبار کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر 1991ء کی ہے۔