ورلڈ کپ 2019 کے لئے سرفراز احمد کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
سلیم خالق نے لکھا : ی سی بی نے آخر کار سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر ہی دیا،گوکہ یہ فیصلہ تاخیر سے سامنے آیا مگر درست ہے،امید ہے سرفراز میگا ایونٹ میں ٹیم کی اچھی کارکردگی سامنے لانے میں کامیاب رہیں گے۔
محمود ریاض نے ٹویٹ کیا : سرفراز احمد کو کپتانی مل گئی اب بہت پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ راستہ بھی دشوار اور منزل بھی دور ہے۔
نوید چوہدری نے سوال کیا : سرفراز احمد پہلے بھی ہمارے کپتان تھے ، آئندہ بھی رہیں گے : احسان مانی ۔ کہیں یہ نام بھی بذریعہ گھڑا تو نہیں نکلا ؟
ابراہیم رئیس نے لکھا : کبھی لاہور کراچی تو کبھی کالے گورے کی صورت میں علاقائی اور نسلی تعصب پر مبنی بیانات۔ امید ہے آج کی پریس کانفرنس کے بعد کپتان سرفراز احمد آئندہ اس تفریق سے باز رہیں گے۔
محمد یوسف نے ٹویٹ کیا : میں سرفراز احمد کو ورلڈ کپ کا کپتان ہونے پر مبارک دیتا ہوں اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے سہی فیصلہ کیا ہے۔
بنت عائشہ کا کہنا ہے : جس طرح عمران خان کا نام پٹورایوں کے سینوں پر مونگ دلتا ہے ویسے ہی سرفراز احمد کا نام کرکٹ کے پٹواریوں کے سینے پر مونگ ِدلتا ہے۔
شعیب رحمت نے لکھا : مبارک سرفراز احمد۔ھمیں امید ہیکہ آپ اپنے چاہنے والوں کو ناامید نہیں کروگے،جیت ہے جنون۔۔۔
ارسلان شیخ کے مطابق : سرفراز احمد سے بیٹنگ لائن کو تو کوئ فائدہ نہیں البتہ ٹیم متحد ضرور ہے.کچھ سینئیرز کی کمی ہے جیسے فواد عالم اور محمد آصف.
نسیمہ سردار نے ٹویٹ کیا :پی سی بی نے کوئ تو ایماندارانہ فیصلہ کیا۔شاید اسکی وجہ سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کی وہ مثبت تنقید تھی جو سرفراز احمد کے خلاف رویہ اپنایا گیا تھا۔