Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے الحدیدة معاہدے پر عملدرآمد کا اصولی سمجھوتہ بھی توڑ دیا

صعدہ۔۔۔حوثیوں نے الحدیدة معاہدے پر عملدرآمد کا اصولی سمجھوتہ بھی توڑ دیا۔ حوثیوں کے نمائندوں نے الحدیدة میں جنگ بندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر گفت وشنید سے صاف انکار کردیا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ یمن کے برسرپیکار فریق یمن کی آئینی حکومت اور حوثی باغی سویڈن معاہدے کے بموجب الحدیدة میں جنگ بندی کے اصولی سمجھوتے پر راضی ہوگئے ہیں۔ دریں اثناءیمنی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے حجہ صوبہ میں حوثیوں کے اسلحہ اور گولہ بارود والے قافلے پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا۔ عرب اتحاد نے صعدہ اور الجوف میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور انکے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا اس سے متعدد حوثی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ یمن کی سرکاری فوج نے صنعاءکے قریب نہم میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔
 

شیئر: