Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کی باقیات تیزی سے پھیل رہی ہیں،عراقی رکن پارلیمنٹ

بغداد۔۔۔عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیٹی کے رکن جاسم جبارہ نے کہا ہے کہ داعش کی سرکوبی نہیں کی جاسکی اورنہ ہمیں اس جنگ میں کوئی خاص کامیابی مل سکی ہے ۔داعش کی باقیات عراق میں پھیل رہی ہیں، ان کے خلاف بروقت فوجی کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی ممبر پارلیمنٹ نے داعش کے خلاف اب تک کی کی گئی کارروایوں پر اظہا ر مایوسی کیا اورکہاکہ ابھی تک صرف دعوے ہی کیے ہیں مگر داعش کی سرکوبی نہیں کی جاسکی۔اگریہی صورتحال جاری رہی تو جلد عوام کو ایک مرتبہ پھر یہ یرغمال بنالیں گے۔ ان کے خلاف بروقت فوجی کارروائی ناگزیر ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ داعش کیخلاف صلاح الدین گونری کے شمالی پہاڑی علاقے مکحول، کرکوک کے جنوب مغربی علاقے جبال حمرین، نینویٰ اور صلاحدین کے درمیان حویجہ کنعوص اور دیگر علاقوں میں بھی آپریشن کرکے ان کا قلع قمع کیا جائے۔

شیئر: