Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرون وسطیٰ کے جنوبی افریقی شہرکا نقشہ

کیپ ٹاﺅن۔۔۔ خاکہ نگاری اور فوٹو گرافی کے بعد وڈیو گرافی نے انسان کو بہت سی نامعلوم چیزوں سے آشنا کردیا ہے اور اب انسان اس قابل ہوگیا ہے کہ ا ن وڈیوز کی مدد سے وہ صدیوں قبل کے حالات اور واقعات کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک وڈیو یہاں جاری ہوئی ہے۔ جس میں قرون وسطیٰ کے زمانے کے ایک جنوبی افریقی شہر کی عکاسی کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیوننگ نامی یہ شہر کم از کم 200سال قبل خانہ جنگی کے نتیجے میں تباہ و برباد ہوگیاتھا۔ یہاں کے لوگ سوانا بولتے تھے جو جنوبی افریقہ کے کئی شہروںکی زبان تھی اور پھر 1820ءمیں شروع ہونے والی ڈیفاکانے خانہ جنگی میں تباہ و برباد ہوگئی تھی۔ اب یونیورسٹی آف وٹواٹرز رینڈ نے اسکا تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے۔ جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ شہر اس عرصے میں زمین کے نیچے دھنس گیا تھا مگر یونیورسٹی کے سائنسدانوں او رماہرین آثار قدیمہ نے اس کی کھدائی کروا کر اسکا نقشہ تیار کیا اور پھر اسکی وڈیو بناکر جاری کردی۔ کہا جاتا ہے کہ وڈیو میں دکھایا گیا نقشہ لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: