دمام : راجہ عثمان اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ
سعودی عرب کے شہر دمام میں پہلے راجہ عثمان اعظم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔پہلا میچ کبانی کمپنی دمام سے ملحقہ اسٹیڈیم میں ہوا۔منتظمین میں چوہدری ارسلان، چوہدری آفتاب، اللہ دتہ ا اور راجہ عمران اعظم شامل تھے جبکہ نائٹ ٹورنامنٹ میں 8ٹیموںنے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی صدارت ینگ پروفیشنل دمام کے صدر انجینئر اسعد فخرالدین نے کی ۔انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راجہ عثمان اعظم کےلئے دعائے مغفرت بھی کرائی۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اوربحیثیت پاکستانی قومی تشخص کو اجاگر کرنے پر منتظمین اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم کیاکیونکہ اس سے معاشرتی روایات مضبوط ہوتی ہیں۔ اختتام پرجیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں