Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں ٹرین اسٹیشنوں کیلئے نئے ڈیجیٹل بورڈز

 مکہ مکرمہ۔۔۔ داخلی عازمین کے معلمین اور اداروں کی رابطہ کونسل نے حجاج کو میدان عرفہ اور مزدلفہ میں مشاعر مقدسہ ٹرین اسٹیشنوں تک پہنچانے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ڈیجیٹل بورڈ نصب کرنے کی تجاویز دے دیں۔ رابطہ کونسل نے تجویز کیا ہے کہ حجاج کو لاﺅڈ اسپیکر سے رہنمائی فراہم کرنے کے بجائے مزدلفہ اور عرفہ میں مختلف رنگوں سے راستے میں لائنیں بنائی جائیں تاکہ حجاج انہیں دیکھ کر اسٹیشن از خود پہنچ سکیں اور انہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ رابطہ کونسل نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ رہنما ڈیجیٹل بورڈز بھی جگہ جگہ نصب کردیئے جائیں۔ کونسل نے توجہ دلائی کہ لاﺅڈاسپیکر سے حاجیوں کے قافلوں کو ہدایت دینے سے دیگر حاجی الجھتے اور شور سے پریشان ہوتے ہیں۔ 
 

شیئر: