Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں انسانی المیہ کا خطرہ

نیویارک ۔۔۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں جاری معاشی بحران اور اسرائیلی پابندیوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کا علاقہ مستقبل میں وجود میں آنے والی مجوزہ فلسطینی ریاست کا حصہ ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ غزہ میں بسنے والے2 ملین فلسطینیوں کو باعزت زندگی گزارنے کا حق ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ غزہ کے عوام کو مشکلات سے دوچار کرے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاءکی ترسیل کی اجازت دینے کےساتھ غزہ کے عوام کی نقل وحرکت کی اجازت دے تاکہ بے روزگاری کے خاتمے اور علاقے میں معاشی بحران کے حل کی راہ ہموار ہوسکے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں پرامن مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال سے گریز کرے اور مظاہرین سے نمٹنے کےلئے بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے۔
 

شیئر: