Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان نے خود کو حوالے کردیا

عسیر۔۔۔ عسیر ریجن پولیس نے کہا ہے کہ جمعرات کو سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے 3 شہریوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیاہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔ 3شہریوں نے محکمہ انسداد منشیات کے اہلکار پر ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا اور فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کو ان تینوں کی تلاش تھی۔ تفتیش کے بعد مفرور افراد کی شناخت کرلی گئی تھی ۔ پولیس نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا۔ بالآخر وہ خود کو حوالے کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔ 

شیئر: