Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2شہروں کیلئے پاکستانی معتمرین کی پروازیں بحال

مکہ مکرمہ۔۔۔ سعودی عرب نے اسلام آباد اور کراچی کیلئے پاکستانی معتمرین کی پروازیں بحال کردیں۔ فضائی حدود نہ کھلنے کی وجہ سے ابھی لاہور کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال نہیں کیا گیا۔ وزارت حج و عمرہ نے جمعہ کو یہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطمینان دلایا کہ ورکنگ ٹیمیں فضائی کمپنیوں کے ساتھ پاکستانی معتمرین کے ریزرویشن کی کارروائی کرا رہی ہیں اور انہیں قافلوں کی شکل میں مقررہ اوقات پر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھیجنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کمپنیوں و اداروں کو تحریری ہدایت دی ہے کہ وہ السعودیہ اور پی آئی اے کے دفاتر سے رجوع کرکے پاکستانی معتمرین کی واپسی کی کارروائی مکمل کرائیں اور فضائی کمپنیوں نیز عمرہ کمپنیوں کے اہلکار جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہیں۔ وہاں وہ کسی بھی مشکل کے پیش آنے پر ادارہ حج و عمرہ سے رجوع کریں۔
 

شیئر: