Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جواب ایک گھنٹے کے اند ردینا ہوگا، ہیلتھ کونسل

ریاض ۔۔ ۔ ہیلتھ انشورنس کونسل نے میڈیکل انشورنس کمپنیوں پر نئی پابندی یہ عائد کی ہے کہ وہ علاج کے اخراجات کی درخواستوں کا جواب ایک گھنٹے کے اندر دیدیں۔ اس سے ایمرجنسی والے معاملات مستثنیٰ ہونگے۔ ہیلتھ انشورنس کونسل نے المدینہ اخبار کو تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ منظوری او پی ڈی کے مریضوں کے حوالے سے ہوگی بشرطیکہ ایک بار کے علاج کی لاگت 500ریال سے زیادہ ہو۔ کونسل کا کہناہے کہ اگر انشورنس کمپنی علاج کے اخراجات برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیگی تو ایسی صورت میں اسے درخواست وصول ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اخراجات ادا نہ کرنے کا جواز بھی پیش کرنا پڑیگا۔
 

شیئر: