#شمشیرِحیدر_ہیں_ہم پاکستان
پاکستانی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے مد مقابل آنے کا نہ سوچے کیونکہ ہمارا ہر ہر جوان ، بچہ اور بزرگ جذبہ شہادت سے لبریز ہے اور یہ سبق ہمیں اسلاف سے ملتا ہے۔ چند ٹویٹس ملاحظہ فرمائیں۔
شہزاد جان نے ٹویٹ کیا کہ جس طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان قدرت کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔ اسی طرح افواج پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلامی دنیا کا فخر اور قوت ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی نے افواج پاکستان کیخلاف سازش کی اللہ رب العزت نے اسے نشان عبرت بنادیا۔
گوندل جٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ہند کو تو ثبوت مل گیا امید ہے امریکہ اور اسرائیل بھی سبق سیکھیں گے!
عبید بن اسد نے لکھاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھر میں پھیلی دہشتگردی کاخاتمہ پاک فوج کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔پاکستان کے اندرونی اوربیرونی دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ افواج پاکستان اپنے عوام اورعوام اپنے افواج کے ساتھ بے پناہ محبت اورخلوص رکھتے ہیں۔
سیدہ رابعہ پرویز نے ٹویٹ کیاکہ کوئی فوج دشمن سے اسلئے نہیں لڑتی کہ وہ اس سے نفرت کرتی ہے بلکہ اسلئے لڑتی ہے کہ وہ اپنے پیچھے کھڑی قوم سے محبت کرتی ہے۔ ذات پر برداشت کر لیں گے ملک پر برداشت نہیں کریں گے۔ قوم کی دعائیں اپنے محافظوں کےساتھ ہے۔
مدثر چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اس کو ساری دنیا بھی ختم کرنا چاہیے نہیں ختم کرسکتی۔قیامت تک قائم و دائم رہے گا میرا پیارا پاکستان انشاء اللہ۔
خالد اسلام نے ٹویٹ کیا کہ
شیر حیدر کے جب سر بکف آتے ہیں
دشمنوں کے کلیجے دہل جاتے ہیں
اہلِ ایمان باطل سے ٹکراتے ہیں
صف شکن ہیں زمانے کو الٹاتے ہیں