Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عالمی_یوم_خواتین

عالمی یوم خواتین کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا خواتین نے برابری اور حقوق کے کیلئے مارچ کیا۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے خصوصی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ٹویٹر صارفین نے اس موقع پر کیا ٹویٹس کئے آئیے دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیاکہ یومِ نسواں کے موقع پر ہم محترمہ فاطمہ جناح کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو قیامِ پاکستان کی جدوجہد کے دوران جناب قائد کے ساتھ ڈٹی رہیں۔ ہم خواتین کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق قومی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ 
غازی سہیل خان نے لکھاکہ آج دنیا بھر میں یوم خواتین منایا جا رہا ہے لیکن دنیا کا ایک ایسا خطہ(کشمیر) بھی روے زمین پر آج موجود ہے جہاں کئی بار خواتین کی عزتوں عصمتوں کو تار تار کیا گیا. جہاں ایسی بہت خواتین ہیں جن کو ابھی تک یہ معلوم ہی نہیں ہو پایا کہ ان کے خاوند زندہ ہیں یا مردہ.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹویٹ کیاکہ آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اسلام میں 365 دن خواتین کے ہیں، ہر صبح اور ہر شام ان کی عزت اور احترام کےلئے ہے۔ لاکھوں درود و سلام ہوں آنحضور ? پر جنھوں نے ہر عورت کو عزت سے نوازا اور انھیں حقوق دینے کی وصیت کی۔ 
جویریہ صدیقی نے لکھا کہپوسٹرز میں فینمزم نہیں مذاق ہے۔ حق مانگنا ہے تو ترجیحات تودرست کرو۔ خواتین کو وراثت میں حصہ ملنا چاہئے، ملازمت میں برابری کے موقع ملنے چاہیے، پے اسکیل برابر ہو، میٹرنٹی لیو پیڈہو،دفاترمیں بچوں کی نرسری ہو، اپنی مرضی سے شادی کا حق حاصل ہو، علاج کی سہولیات میسرہو، تعلیم کاحق حاصل ہو۔
عثمان ڈار نے لکھا کہ ہمارے مذہب اسلام نے خواتین کی عزت و احترام اور معاشرے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر ہمیشہ زور دیا۔ خواتین کی عزت اور ان کے حقوق کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ یہی ایک تہذیب یافتہ معاشرے کی نشانی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے عورتوں کو کبھی بھی وہ حقوق نا ملے جو ان کا حق ہے۔ کبھی گلابی ا سکوٹر اور کبھی گلابی رکشہ پروجیکٹ لا کر اصل مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی۔ عورت کو برابر کی تعلیم۔ برابر کے حقوق۔ محفوظ کام کی جگہ۔ برابر کی عزت۔ اہم عہدوں پر برابر کی ترقی اور برابر کا انسان سمجھیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں