Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین امریکہ بھی بغیر محرم کے جاسکتی ہیں، عادل الکلبانی

 ریاض ۔۔۔ مشرقی ریجن کی المحیسنی جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ عادل الکلبانی نے کہا کہ خاتون ، محرم کے بغیر سفر کرسکتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے توجہ دلائی کہ علامہ ابن جبرین کی رائے یہ ہے کہ اگر خاتون ایک دن اور ایک رات تک مسلسل سفر کررہی ہو تو ایسی صورت میں محرم کا ہونا ضروری ہے۔ آج کل مواصلاتی وسائل میں ترقی کی بدولت24گھنٹے سفر میں نہیں لگتے۔سبق کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریاض سے جدہ بلکہ مصر بھی بغیر محرم کے سفر کیا جاسکتا ہے۔ 2گھنٹے سے زیادہ نہیں لگتے۔ کوئی بھی خاتون امریکہ بھی بغیر محرم کے جاسکتی ہے کیونکہ طیارے سے سفر میں 12گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔ ایک دن اور ایک رات کی شرط پوری نہیں ہوتی۔ 
 

شیئر: