سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی معاملہ زیر بحث رہتا ہے، کوئی موضوع صارفین کے ہاتھ لگنے کی دیر ہوتی ہے بس پھر جھٹ سے اس پر ٹرینڈ بننے لگتے ہیں اور ٹویٹس کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ پھر کچھ ہی دن بعد معاملہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لیے نیا موضوع مل جاتا ہے۔
لیکن اس بار تو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو’فردوس جمال بمقابلہ ماہرہ خان‘ کے علاوہ کچھ سوجھ ہی نہیں رہا۔ پہلے تو سینیئر اداکار فردوس جمال کے ماہرہ خان پر ایکٹنگ اور ان کی عمر سے متعلق بیان پر کافی ہنگامہ رہا پھر اس معاملے نے نئی بحث کو جنم دے دیا اور ٹویٹر پر ماہرہ خان اور صبا قمر کے درمیان موازنہ شروع ہو گیا لیکن بات یہیں نہیں رکی بلکہ اب تو اس معاملے نے مزید طول پکڑ لیا ہے۔
ماہرہ خان کے خلاف متنازع بیان دینے پر ایک پروڈکشن ہاؤس کی مالک مومنہ درید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سینیئر اداکار فردوس جمال کے ساتھ آئندہ کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ٹویٹر صارفین نے ایک بار پھر محاذ سنبھال لیا۔ کچھ صارفین کی جانب سے مومنہ کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے تو کچھ پروڈیوسر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سب سے پہلے تو فردوس جمال کے صاحبزادے حمزہ فردوس اپنے والد کی حمایت میں سامنے آئے اور اپنی ایک ٹویٹ میں مومنہ درید کے اس اقدام کو غیر مہذب قرار دیا۔
1/3
As a son,
I stood today for my father. On our behalf, the matter was already closed. But it was reopened by #MominaDuraid to ban #firdousjamal in a very disrespectful and abusive way.#supportfirdousjamal
— Hamza Firdous (@hamza_firdous) August 2, 2019
حمزہ فردوس کی اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر ’سپورٹ فردوس جمال ٹرینڈ بن گیا جبکہ ’مومنہ درید‘ کے نام سے بھی ٹرینڈ چل رہا ہے جس پر صارفین اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔
Firdous Jamal was asked for an opinion and everyday celebrities give their opinions which are controversial but this reaction on his merely an opinion from momina duraid is unjustifiable. She is not her mother or anything, why is she taking it personally? #supportfirdousjamal
— maryam ashfaq (@maryamashfaq97) August 1, 2019
مریم اشفاق نامی صارف نے لکھا کہ ’فردوس جمال سے رائے دینے کے لیے کہا گیا تھا جیسا کہ روزانہ مشہور شخصیات اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں جو متنازع بھی ہوتی ہیں لیکن مومنہ درید کی جانب سے ایک رائے پر ایسا ردعمل غیر منصفانہ ہے۔‘
#SupportFirdousJamal shame on you #MominaDuraid only humsafar nothing else till yet MK gave to Drama industry on the other hand FJ is a living legend
— malaahmed (@malaahmed2) August 1, 2019
ایک اور صارف مالا احمد نے لکھا کہ ’مومنہ درید کو اپنے اس فیصلے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ ماہرہ خان نے ’ہمسفر‘ کے علاوہ ڈرامہ انڈسٹری کو کچھ نہیں دیا جبکہ فردوس جمال ایک لیجنڈ ہیں۔‘
ایم زینب کے نام سے ٹویٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’اب کوئی اپنی رائے بھی نہیں دے سکتا؟ صبح شام تعریفیں کرتے رہو ماہرہ کی تب کام دیں گے یہ لیجنڈز کو؟ اتنی چھوٹی حرکت؟‘
Momina Duraid Sahiba of Hum TV network, you should be ashamed of insulting a senior actor like Firdous Jamal sahb. He is an institution of arts who can work with other media houses but you can never have another Firdous Jamal.#supportfirdousjamal #Mominaduraid
— Dr Ishrat Ashraf (@drishratashraf) August 1, 2019
عشرت اشرف نامی صارف نے لکھا کہ’مومنہ درید صاحبہ! فردوس جمال دوسرے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ کام کر سکتے ہیں لیکن آپ کو کوئی دوسرا فردوس جمال کبھی نہیں ملے گا۔‘
This woman is such a hypocrite!
Dramay saray misogynist banate hai or aik comment pay kisi ke roze rote chenay ge!#Mominaduraid— Miss pompom (@PompomMiss) August 1, 2019
مس پوم پوم کے نام سے ٹویٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’ڈرامے سارے عورت بیزار بناتی ہیں اور ایک کمنٹ پر کسی کی روزی روٹی چھینیں گی۔‘
جہاں صارفین مومنہ درید پر گرج برس رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو ان کے اس اقدام کی حمایت بھی کررہے ہیں۔
#Mominaduraid cancelling out Firdous Jamal is the right step towards creating a more tolerant society. Now we will know how to act responsibly. This is a message to all the actors on how not to cross a very prominent line that Momina highlighted. It’s 2019. I support.
— Kinza Tahir (@Nymeria__i) August 1, 2019
کنزہ طاہر نامی صارف نے لکھا کہ ’مومنہ درید کا فردوس جمال پر پابندی کا فیصلہ ایک متحمل مزاج معاشرے کے قیام کی جانب ایک بہتر قدم ہے۔ یہ ان تمام اداکاروں کے لیے ایک پیغام ہے کہ کیسے اس حد سے تجاوز نہیں کرنا جس کی نشاندہی مومنہ نے کی ہے۔‘
You cant make fun of someone in the name of freedom of speech. There has to be a limit and especially when you are sitting on TV and talking about a junior whose major film is about to release! #Superstar#MahiraKhan #FirdousJamal #Mominaduraid https://t.co/UpI2GMq5eu
— Mohammed Faizan Najeeb (@danawalafaizan) August 1, 2019