Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت

خطے میں جاری جنگ بند کی جائے اور امن کے لیے کام کیا جائے، قطری وزیر خارجہ(فوٹو: اے پی)
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے سعودی عرب کی تیل اور سول تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قطری وزیر نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ’’سعودی عرب کی اہم تنصیبات خصوصا البقیق پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں‘‘۔
قطری وزیر نےمطالبہ کیا ہے کہ خطے میں جاری جنگ اور کشمکش بند کی جائے اور مشترکہ اجتماعی امن کے لیے مل کر کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں سے پوری دنیا میں تیل کے سب سے بڑے مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کی وجہ سے سعودی تیل اور گیس کی پیداوار 50 فیصد متاثر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری کا اعلان کیا ہے تاہم امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی ترسیل پر اپنی نوعیت کے اس حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔

شیئر: