’ریاستِ مدینہ کو چلانے کا وقت آگیا ہے‘
شاہد آفریدی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا (اے ایف پی فوٹو)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چونیاں میں بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر جہاں متاثرین احتجاج کر رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کی کارکردگی پر لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں۔
کرکٹر شاہد آفریدی نے بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو سندھ اور پنجاب میں ہو رہا ہے اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ زیادتی کرنے والوں کو ہمیشہ سر عام پھانسی دی جاتی تھی تو یہاں کب ایسا نظام نافذ ہو گا ؟ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کو چلانا شروع کریں۔
شاہد آفریدی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان سے سوال بھی کیا کہ پنجاب میں کام کرنے کے لے آپ کی ٹیم میں کوئی اور موجود نہیں ہے۔
ان کی ٹویٹ منظر عام پر آتے ہی جہاں اکثر لوگوں ا ن کی رائے سے متفق رہے اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہو لکھا کہ اس حکومت سے بہتر ی کی امید لگانا فضول ہے
ٹوئٹر صارف نوشین کا کہنا تھا کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کریں مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہم نے انہیں تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا نہ کہ ظلم برداشت کرنے کے لیے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں