Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا گیا

ائیر ڈیفنس سسٹم نے عمران اور صعدہ میں د و میزائلوں کو تباہ کیا ہے۔(فائل فوٹو:العربیہ نیٹ )
 عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں ہی روک کر مار گرایا ہے۔
 ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب اتحاد کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے منگل کی شام یمن کے علاقوں عمران اور صعدہ میں د و میزائلوں کو تباہ کیا ہے۔
 اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ منگل کی دوپہر یمن کی کمشنری عمران سے داغے جانے والا ایک بیلسٹک میزائل راستے میں تباہ ہو گیا۔ اس کا ملبہ یمن کی ہی حدود میں گرا۔

حوثی باغی عالمی قانون کی صریح خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو ر ہے ہیں۔ترجمان ( فائل فوٹو:ای پی اے )

ترجمان کا کہنا تھاکہ ایران نواز حوثی باغی عالمی قانون کی صریح خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو ر ہے ہیں۔ ان کی جانب سے شہری آبادیوں پر اندھا دھند میزائل داغےجا رہے ہیں جس سےعلاقے میں رہنے والے سیکڑوں معصوم شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
 ترجماننے مزید کہا کہ حوثیوں نے عمران کمشنری سے شہری آباد ی پر میزائل داغا جو یمن کے علاقے صعدہ میں جا گرا۔
ترجمان کے مطابق اتحادی فورسز کی جانب سے حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے جامع کارروائی کی جائے گی۔
 یاد رہے کہ عرب اتحاد نے شمالی یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثیوں کے خلاف نئے آپریشن میں حوثی ملیشیا کے چار ٹھکانے تباہ کیے تھے۔ 
 عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق ان ٹھکانوں کو ریموٹ کنٹرول کشتیوں اور بحری بارودی سرنگوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
 سعودی عرب میں آرامکو پلانٹ پر حملے کے بعد اتحادی فوج کی حوثیوں کے خلاف یہ پہلی کارروائی تھی۔
 اس سے قبل کہ عرب اتحاد برائے یمن نے حوثیوں کی بارود سے بھری کشتی ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردی تھی۔
 ریموٹ کنٹرول کشتی الحدیدہ سے بھیجی گئی تھی۔ اس کشتی کوعلاقائی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: