Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امارات میں بس سٹینڈز پر جدید شیلٹر

بس اسٹینڈز پر 1500سے زیادہ نئے طرز کے شیلٹر نصب ہوں گے  فوٹو: امارات الیوم
دبئی روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سٹینڈز پر 1500سے زیادہ نئے طرز کے شیلٹر نصب کرائے گی۔ 
مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خراب موسمی حالات سے بچانے کے لیے یہ شیلٹر نصب کیے جائیں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ملکی و علاقائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے اس منصوبے کے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔

ملکی  اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ٹینڈرز طلب کیے گئےہیں۔ فوٹو: امارات الیوم

 اتھارٹی کی ڈائریکٹرز کونسل کے چیئرمین مطر الطایر نے بتایا ’ شیلٹرن دو سے تین برس کے دوران لگائے جائیں گے۔ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مزید ایک سال کی توسیع کردی جائے گی ۔ٹھیکیدار کو شیلٹرز میں اشتہار لگانے کا اختیار دے دیا جائے گا‘۔
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ دبئی اسمارٹ سٹی کو ہر لحاظ سے جدید تربنانے کے لیے منصوبے پیش کریں۔

پہلے مرحلے میں ابوظبی میں تین شیلٹر نصب کیے گئے تھے۔ فوٹو: امارات الیوم

 البیان ویب سائٹ کے مطابق ابوظبی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک بسوں کے بس اسٹینڈ پر شیلٹر کی تنصیب کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ اس کی مجموعی لاگت سو ملین درہم آئے گی۔ ابوظبی، العین اور مغربی علاقے میں 360 شیلٹر نصب ہوں گے۔ 160ابوظبی، 120العین اور 80مغربی علاقے میں نصب ہوں گے۔
 پہلے مرحلے میں ابوظبی میں تین شیلٹر نصب کیے گئے تھے۔
 

شیئر: