Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ فوٹو: وزارت خارجہ
وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’کنگ حمد آرڈر آف دی رینائسنس‘ سے نوازا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ کے ساتھ ہوئی جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی معاملات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق عمران خان کو بحرین کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور مدعو کیا گیا تھا اور ان کی بحرین آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعدازاں کنگ حمد نے وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’کنگ حمد آرڈر آف دی رینائسنس‘ پیش کیا۔
یاد رہے کہ رواں سال 25 اگست کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو بھی’کنگ حمد آرڈر آف دی رینائسنس‘ کا اعزاز دیا گیا تھا۔ 

وزیراعظم عمران خان اپنے دو روزہ دورہ بحرین کے بعد سوئٹزرلینڈ جائیں گے۔ فوٹو: وزارت خارجہ

وزیراعظم عمران خان اپنے دو روزہ دورہ بحرین کے بعد سوئٹزرلینڈ جائیں گے۔
 وہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں مہاجرین کے بارے میں عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈز لیفٹینٹ جنرل شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کو وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی طرف سے بحرین کے دورے کی دعوت دی تھی۔

شیئر: