Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 60 ہزار دینار کا بکرا

اسے اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نیلامی قرار دیا جارہا ہے۔
کویت میں ایک بکرے کی نیلامی 60 ہزار دینار (5لاکھ ریال) میں ہوئی ہے۔ اسے پورے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نیلامی قرار دیا جارہا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی نوعیت کی اس منفرد نیلامی کا وڈیو کلپ وائرل ہے۔ نیلام ہونے والے بکرے کا حجم غیر معمولی ہے۔اس کا رنگ سفید ہے۔ 
وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکرے نے مالک نیلامی شروع کی اور بولی لگانے والے رقم بڑھاتے گئے یہاں تک کہ 60 ہزار کویتی دینار میں بکرا نیلام ہوا۔
واضح رہے کہ کویت میں گذشتہ دنوں دنیا کا سب سے مہنگا اونٹ ’عرنون‘ بھی 16ملین کویتی دینار میں نیلام ہوا تھا۔ سعودی کرنسی میں اس کی قیمت 200 ملین ریال بنتی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے طور پر اس کا اندراج ہوچکا ہے۔
 کویت کے پاس مہنگے مویشیوں کے حوالے سے ایک سے زائد ریکارڈ ہیں۔

شیئر: