معروف لبنانی گلوکارہ نینسی عجرم کے بنگلے میں چوری کی واردات کرنے والے کو مہنگا پڑ گیا۔ نقاب پوش چور جونہی بنگلے میں داخل ہوا اس کا سامنا نینسی عجرم کے شوہر سے پڑ گیا۔
اس نے پستول چلانے کی دھمکی دی۔ دونوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور بالآخر واردات کے لیے آنے والا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سبق ویب سائٹ نے لبنانی سرکاری ایجنسی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شامی چور محمد حسن الموسیٰ اتوار کو صبح سویرے نیو سہیلہ قصروان علاقے میں واقع نینسی عجرم کے بنگلے میں چوری کی نیت سے پہنچا تھا۔
فيديو يُظهر دخول لص مسلّح إلى منزل #نانسي_عجرم ، الذي تمّت مواجهته وقتله من قبل زوجها #فادي_هاشم pic.twitter.com/i2h1io6tGn
— Sahar®️AlAtrash سَحَرْ (@SahaR_bei) January 5, 2020
اسکا سامنا نینسی عجرم کے شوہر ڈاکٹر فادی الہاشم سے ہوگیا۔ دھمکانے کے لیے اس نے پستول نکالا۔ دونوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور چور ڈاکٹر الہاشم کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور فوجداری کے شواہد جمع کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’بندری‘ کہنے پر 20 ہزار درہم جرمانہNode ID: 450851
-
امریکی ماڈل اہرامات پر چڑھتے ہوئے گرفتارNode ID: 450981
-
پاکستانی کے لیے نیا سال 20 ملین درہم لایاNode ID: 451501
مزید اطلاعات کے مطابق لبنان کے النہار اخبار نے نینسی عجرم کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سے ایک میں وہ زخمی نظر آرہی ہیں۔
لبنانی جریدے کا کہنا ہے کہ نینسی عجرم کے پیر پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ وہ اس وقت زخمی ہوئیں جب چور ان کی بچیوں کے بیڈ روم میں داخلے کی کوشش کررہا تھا اور اس نے فائرنگ شروع کردی جس سے نینسی عجرم زخمی ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر چوری کے لیے آنے والے شامی چور کی تصاویر وائرل ہوگئیں ہیں۔
لبنانی جریدے نے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شامی چور نے بنگلے کے تین چوکیداروں کو پستول کے بل پر بھگا دیا تھا۔
