پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر تین فروری کو ملائشیا جائیں گے۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران اپنے ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ملائشیا جائے گا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرف تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔
’اردو نیوز‘ کے رابطہ کرنے پر پاکستان میں ملائشین ہائی کمیشن کے ترجمان شوال ایرائض نے بتایا کہ ’وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ملائشیا طے ہو چکا ہے، تاہم وہ اس دورے کی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتے۔‘
مزید پڑھیں
-
کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑسکتی ہوں؟Node ID: 348526
-
اسلاموفوبیا سے لڑنے کے لیے نفرت کا خاتمہ کرنا ہوگا: مہاتیر محمدNode ID: 409351
-
شاہ سلمان، مہاتیر محمد کا ٹیلی فونک رابطہNode ID: 448801