Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائی ٹڈیوں کا نجران پر حملہ

اس سے قبل ٹڈیوں نے الافلاج اور دیگر علاقوں پر حملہ کیا تھا۔ (فوٹو: سبق)
لاکھوں کی تعداد میں صحرائی سرخ ٹڈیوں نے نجران کے زرعی علاقوں پر حملہ کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نجران کے مزارعین نے ٹڈیوں کے حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
اس سے قبل ٹڈیوں نے الافلاج اور دیگر علاقوں پر حملہ کیا تھا۔

ایتھوپیا، صومالیا اور کینیا ٹڈیوں کے حملے کی زد میں ہیں۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)

مزارعین کا کہنا ہے کہ ’لاکھوں کی تعداد میں سرخ ٹڈیوں کے حملے سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔‘
دوسری طرف وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ’ماہرین کی ٹیم ٹڈیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئی ہے۔ سپرے کرنے والی ٹیمیں ٹڈیوں کی روک تھام کی کوشش کر رہی ہیں۔‘
دریں اثنا اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے کہا ہے کہ ’مشرقی افریقہ کے علاقے لاکھوں سرخ ٹڈیوں کے حملے کی زد میں ہیں جہاں لاکھوں ٹن غذا ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔‘

’لاکھوں کی تعداد میں سرخ ٹڈیوں کے حملے سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

ایف اے او نے کہا ہے کہ ’ٹڈیوں کے حملے سے علاقہ وبا زدہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایتھوپیا، صومالیا اور کینیا اس کی لپیٹ میں ہیں جبکہ جنوبی سوڈان اور یوگنڈا پر ٹڈیوں کے حملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں‘۔
ایف اے او نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ٹڈیوں کا بڑا حملہ سعودی عرب، اریٹریا اور یمن پر بھی ہوگا۔

شیئر: