انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف دو ماہ سے مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 20 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اس کشیدہ صورت حال پر جہاں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے وہیں بالی وڈ فنکار بھی خاموش نہ رہ سکے۔
مزید پڑھیں
-
دہلی مظاہروں پر شاہ رخ اور امیتابھ خاموشNode ID: 449021
-
شہریت قانون پر بالی وڈ کی مددNode ID: 451536
-
دپیکا کی یونیورسٹی طلبہ سے یکجہتیNode ID: 451916
بالی وڈ کے نامور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’دہلی میں تشدد بڑھتا جارہا ہے۔‘
انہوں نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام کپل مشرا (بی جے پی رہنما) کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔‘
ایسی فضا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جیسے یہ سب شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ہے اور کچھ دنوں میں دہلی پولیس اس کا حتمی حل نکال لے گی۔‘
the level of violence is being increased in Delhi . All the Kapil Mishras are being unleashed . An atmosphere is being created to convince an average Delhiite that it is all because of the anti CAA protest and in a few days the Delhi Police will go for “ the final solution “
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) February 25, 2020
بالی وڈ اداکارہ سویرا بھاسکر نے اپنی ٹویٹ میں عام آدمی پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک ہنگامی درخواست ہے، ٹویٹ کرنے سے کچھ زیادہ کریں۔‘
This is an urgent appeal! #AamAadmiParty #AamAadmiParty DO MORE than tweet !!!!
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 24, 2020
اداکارہ ریچا چڈھا نے اپنی ایک ٹویٹ میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے شاہ رخ نامی نوجوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے ان کے حوالے سے معلومات شیئر کر کے دہلی پولیس کی مدد کرنے کی اپیل کی۔
Offer condolences, offer compensation too.
Salute the brave cop who didn’t back down in the face of a gun. That red t-shirt trigger happy terrorist must be arrested ASAP. https://t.co/7RiAxc4S2j— TheRichaChadha (@RichaChadha) February 24, 2020
سینیئر اداکارہ روینا ٹنڈن بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے بھی دہلی پولیس کے ساتھ ہمدردانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پولیس پر کام کا دباؤ ہے اور ایک اہلکار ہلاک بھی ہوگیا ہے۔ اگر ہم اتنے رحم دل ہوسکیں کہ سوگواران کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کرسکیں۔ ان کی زندگی اتنی آرام دہ نہیں ہوتی وہ (پولیس اہلکار) ایک ایسی ملازمت میں پھنسے ہیں جس پر انہیں کبھی سراہا نہیں جاتا۔ وہ مسلسل دباؤ میں ہیں۔‘
Overworked and one dead too. Folks . If we could be kind enough also to offer some condolences to the bereaved. They don’t have cushy lives and are stuck in a thankless job. Constantly under pressure. A few bad apples can spoil the cart. https://t.co/zmy8TBHOcK
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) February 24, 2020
سونم کپور جو آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، اس معاملے پر انہوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو خوفناک قرار دیا۔
Horrendous. Praying very hard . https://t.co/Y1b22dmnr6
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) February 25, 2020