کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی خبروں کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے پھیلے خوف کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ کہیں لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے کترا رہے ہیں اور کہیں کسی کھانستے ہوئے شخص کو دیکھ کر اس پر کورونا کا شک کیا جا رہا ہے۔
ایسا ہی واقعہ لیتھیونیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک شوہر نے کورونا کے خوف سے اپنی بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان راموناس متونیس کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اطلاع ملی کہ خاوند اور اس کے دو جوان بیٹوں نے خاتون کو اس وقت بند کر دیا جب اس نے انہیں بتایا کہ اسے کورونا کی بیماری ہونے خدشہ ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
ایران کے نائب وزیر صحت کورونا کا شکارNode ID: 461306
-
بیوی کا خوف: کویتی شہری ’کورونا‘ کا مریض بن گیاNode ID: 461496
-
دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں کا منافع بھی ’وائرس‘ سے متاثرNode ID: 462496
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے ملی ہیں جو بیرون ملک سے آیا تھا اور اسے کورونا کی بیماری تھی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ’وہاں کوئی تشدد نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے ایسی شکایت کی تھی لہذا ایمولینس کو بلایا گیا۔‘
مقامی میڈیا کے مطابق بعد ازاں خاتون کا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ظاہر ہوا کہ وہ کورونا سے محفوظ ہیں۔
لیتھوینیا کی آبادی 28 لاکھ ہے اور وہاں کورونا کے صرف ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے.
یہ شخص حال ہی میں شمالی اٹلی کے علاقے ویرونا سے آیا تھا جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مجموعی طور پر کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوچکی ہے اوران میں سے سب سے زیادہ اموات چین میں واقع ہوئی ہیں۔
-
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں