Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید نو شعبوں میں غیر ملکی ملازمین پر پابندی، ڈیڈ لائن مقرر

کھجورمارکیٹ میں سعودائزیشن کی جائے گی( فوٹو، سوشل میڈیا)
وزیرافرادی قوت وسماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے نجی سیکٹرکے نو تجارتی شعبوں میں غیر ملکی ملازمین پر پابندی کا شیڈول جاری کردیا۔
وزارت افرادی قوت کےمطابق فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ڈیڈ لائن 20 اگست مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران وزارت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مقررہ مہلت کے دوران منع کیے جانے والے شعبوں میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودی کارکنوں کو متعین کیاجائے۔
اخبار 24کے مطابق سعودی حکومت اپنے شہریوں میں بے روزگاری کے خاتمے اورانہیں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے سعودائزیشن کی مہم پر عمل پیرا ہے۔

کافی شاپس اور چائے خانوں میں سعودائزیشن کی جائے گی( فوٹو ، عکاظ )

وزارت افرادی قوت و سماجی کی جانب سے نئے فیصلے کے مطابق قہوہ،چائے،شہد، چینی،مصالحہ جات، پانی، مشروبات، پھل،سبزیاں اور کھجوریں فروخت کرنے کا کام صرف سعودی شہری کریں گے۔غیر ملکی ملازمین کو ان میں سے کسی بھی کام کے لیے ملازم نہیں رکھا جائے گا۔
وزارت افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ غلہ جات، مختلف اشیا کے بیج، پھول، پودے اورزرعی اشیا بھی آئندہ سعودی شہری ہی فروخت کیا کریں گے۔علاوہ ازیں کتابیں، سٹیشنری، طلبہ سے متعلق مختلف شعبوں کو بھی سعودیوں تک ہی محدود کردیاجائےگا۔
تحائف، آسائشی اشیا، دستی مصنوعات ، کھلونے،گوشت، مچھلی، انڈے اور ڈیری مصنوعات ، خوردنی تیل، صفائی میں استعمال ہونے والی اشیا، پلاسٹک اورصفائی کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کی بھی سعودائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اگست2020ء سے یہ سارے تجارتی کام ستر فیصد تک سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے۔
وزارت افرادی قوت نے بتایا ہے کہ 9 تجارتی سرگرمیوں کی سعودائزیشن سے استثنیٰ کی بابت معلومات وزارت کی ویب سائٹ سے رجوع کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
وزارت افرادی قوت نے تنبیہ کی ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اوراس کی خلاف ورزی سے تجارتی اداروں کو روکنے کے لیے تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ 
 

شیئر: