پاکستان کے عظیم مزاحیہ فنکار امان اللہ خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ پیراگون سٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ امان اللہ تقریباً ایک سال سے پھیپھڑوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے اور لاہور کے ہی ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
جمعے کی صبح کی ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ پیراگون میں ان کی رہائشگاہ پر لوگ پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جانی تھیں۔
سب سے پہلے پہنچنے والے فنکاروں میں راشد محمود خان اور نعمان اعجاز تھے۔ راشد محمود نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ’امان اللہ ایک عہد تھا اور جتنے بھی آپ کو اس وقت سکرین پر یا تھیٹر میں مزاحیہ فنکار نظر آتے ہیں سب کے سب امان اللہ کے شاگرد ہیں، ان کے بچے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
’محمود صاحب اور محمود اسلم دو مختلف انسان ہیں‘Node ID: 454526
-
’اداکاری کو خیرباد نہیں کہا، لمبی بریک لی ہے‘Node ID: 462516