Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا پر پروگرام کے دوران بحرینی اناﺅنسر رونے لگی

بحرین کی فنکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کا تذکرہ ہوا تھا(فوٹو مزمز)
نئے کورونا وائرس پر پروگرام کے دوران بحرینی اناﺅنسر ولا الفایق زارو قطار رونے لگی۔
مزمز ویب کے مطابق ٹی وی پروگرام کے دوران بحرین کی خاتون فنکارہ ھند کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا تذکرہ بھی ہوا۔
ولا الفایق نے اس پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  کہاکہ ’بعض لوگ کورونا میں مبتلا افراد کے لیے نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں۔ وہ ایسے کڑوے کسیلے تبصرے کرتے ہیں جنہیں سن کر رونا آتا ہے۔ یہ کہہ کر وہ رونے  لگی‘۔
ولاالفایق نے ایم بی سی فور چینل پر پروگرام  میں مزید کہا کہ’ کئی لوگوں نے کورونا کے مریضوں پر نامناسب تبصرے کیے ہیں۔ وطن عزیز بحرین کی فن کارہ ھند کے حوالے سے جو تبصرے کیے گئے وہ ایک مثال ہیں‘۔
بحرینی انائونسر نے مزید کہا کہ ’ بعض لوگوں نے بحرینی فن کارہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا باعث یہ بتایا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کراتے وقت یہ نہیں سوچا کہ انہیں کورونا وائرس کا شکار پڑے گا‘۔
’ولا الفایق نے کہا کہ یہ بے پر کی باتیں ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں‘۔
 

شیئر: