Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، ہائیپر مارکیٹس پر نئی پابندیاں؟

آن لائن شاپنگ کرنے والوں کو مراعات دی جائینگی(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے کہا ہے کہ ’نئے کورونا وائرس ‘سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مارکیٹوں کے لیے نئے ضابطے جاری کیے گئے ہیں-
 ہرہائپر مارکیٹس پر پابندی لگائی گئی ہے کہ ایک وقت میں صارفین زیادہ تعداد میں مارکیٹ میں نہ داخل ہوں- یہ پابندی حفظان صحت کے اصول کے تحت لگائی گئی ہے- ہائپر مارکیٹ میں ایک وقت میں پچیس افراد اندر جاسکتے ہیں۔
وزارت صحت نے ہائپر مارکیٹ کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ اگر مارکیٹ کا رقبہ بیک وقت 25 سے  زیادہ کی گنجائش کا ہے تومضائقہ نہیں۔

کاہگوں کے درمیان ایک سے ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضروری ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)

مقامی ویب نیوز ’اخبار24‘کے مطابق ہائیپراور سپرمارکیٹس کےلیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
وزارت نے پابندی لگائی ہے کہ ایک گاہک سے دوسرےگاہک کے درمیان 1.5 میٹر سے دو میٹر تک کا فاصلہ ہونا ضروری ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے توجہ دلائی کہ ان دنوں تجارتی مراکز کے سامنے صارفین لائن میں کھڑے نظر آرہے ہیں اس کی وجہ بھیڑ بھاڑ نہیں بلکہ تجارتی مراکز پر مارکیٹنگ کی نئی پابندی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے  اپیل کی کہ وہ تجارتی مراکزکے چکر لگانے کے بجائے ہوم ڈلیوری ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھائیں۔  
الحسین نے توجہ دلائی کہ وزارت تجارت نے بڑی ایپلی کیشن کمپنیوں کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کرکے طے کیا ہے کہ وہ کورونا بحران کے زمانے میں صارفین کو رعایتیں فراہم کریں جو لوگ ہوم ڈلیوری کے ذریعے سامان طلب کریں ان کے ساتھ خصوصی رعایت برتی جائے تاکہ ازدحام کم ہو اور عوام میں صحت معیار و آگہی بلند ہو۔

مارکیٹوں میں رقبے کے مطابق کاہگوں کو آنے کی اجازت ہوگی(فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت کے ترجمان نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ اگر کسی تاجر نے نرخوں میں اضافہ کیا تو اس سے سختی سے نمٹا جائےگا- حد سے زیادہ قیمت طلب کرنے پر 10 ملین ریال تک کا جرمانہ ہوگا یا منافع کی تین گنا رقم جرمانے کے طور پر وصول کی جائے گی۔

 

شیئر: