Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اقاموں کی خود کار تجدید

اقاموں کی تجدید کے لیے میڈیکل چیک اپ کی ضرورت نہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت’ وزارت صحت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے غیر ملکیوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔
امارات میں مقیم غیرملکیوں کے اقامے میڈیکل ٹیسٹ کے بغیر خود کار طریقے سے تجدید کر دیے جائیں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق خود کار نظام کے تحت غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ میں توسیع کر دی جائے گی-

کورونا وائرس کی وجہ سے  میڈیکل سینٹرز بند کردیے گئے (فوٹو ، سوشل میڈیا)

 انہیں طبی معائنےسے استثنی دے دیا گیا ہے- نجی اداروں کے کارکنوں کے اقامے اور ورک پرمٹ خود کار نظام کے تحت جاری ہوں گے -  یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس  سے نمٹنے کے لیے سرکاری احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے-
امارات کی وزارت افرادی قوت و صحت اور شہریت  کے وفاقی ادارےکی جانب سے کہا گیاہے کہ  ان دنوں کسی بھی غیر ملکی کارکن کو امارات کی کسی بھی ریاست میں میڈیکل چیک اپ کے لیے جانا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ تمام سینٹر عارضی طور پر بند کیے جارہے ہیں-
حکومت امارات نے توجہ دلائی ہے کہ مقررہ فیس اجازت یافتہ ذرائع سے بعد میں وصول کی جائے گی- تمام غیر ملکی کارکنان کا امارات میں قیام قانونی شمار کیا جائے گا-
شہریت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے تمام نجی اداروں کے مالکان کو تاکید کی ہے کہ اگر انہیں اپنے کسی ملازم پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہو تو پہلی فرصت میں متعلقہ صحت حکام کو اس کی اطلاع کردیں-
 وفاقی ادارے نےامارات میں مقیم تمام غیر ملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ سب کی صحت و سلامتی کی خاطرصحت ہدایات اور تدابیر کی سختی سے پابندی کریں-

شیئر: