کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں اردونیوز کے قارئین کی جانب سے مختلف نوعیت کے سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔
تبدیل ہوتے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قارئین کے سوالات کے جواب دیے جاتے ہیں، تاہم بعض اوقات اچانک نئی صورتحال پیدا ہو جانے کی وجہ سے بعض قوانین تبدیل ہوجاتے ہیں جیسا کہ کرفیو کے اوقات میں تبدیلی وغیرہ۔
ایک نامعلوم قاری نے سوال کیا ہے کہ میرا اقامہ 11 ماہ سے ایکسپائر ہوچکا ہے، میں خروج نہائی جانا چاہتا ہوں کیا کروں، دوبارہ نئے ویزے پر آیا جاسکتا ہے؟
جواب: قارئین سے گزارش ہے کہ نام اور جگہ بھی تحریر کردیں تو بہتر ہو گا۔ مذکورہ سوال اقامہ قوانین کے حوالے سے ہے۔ سعودی عرب کے اقامہ قوانین کے تحت وہ افراد جن کے اقامہ ایکسپائر ہوچکے ہیں انہیں واپس خروج نہائی لینے کے لیے لازمی اقامہ تجدید کرانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
اقامہ کارڈ گم ہونے پر کیا کیا جائے؟Node ID: 459386
-
ہنگامی حالات میں کرفیو سےاستثنیٰ کیسے؟Node ID: 468131
-
اقامہ ہولڈر کس طرح واپس سعودی عرب جا سکتے ہیں؟Node ID: 468151