Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'یہ صرف میرے کرنے کا کام نہیں'

عاصم جوفا نے حفاظتی لباس کی تیاری کے لیے ہنرمند افراد کی رہنمائی کرنے کی بپیشکش کی ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)
پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرنے والے طبی عملے کے حفاظتی لباس کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے ہنرمند افراد بالخصوص خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تجویز دی ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ 'میں نے کچھ  دن پہلے حفاظتی لباس تیار کیا ہے جس سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو کسی حد تک بچا سکتے ہیں۔ وہ ہمارے فرنٹ لائنرز ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ جتنا ممکن ہے تعاون کریں۔'
عاصم جوفا نے تجویز دی ہے کہ اگر کسی طرح دیہاڑی دار مزدو، ہنرمند افراد اور سلائی کڑھائی جاننے والی خواتین کو ایک طریقہ کار فراہم کر دیا جائے تو وہ گھر بیٹھے یہ حفاظتی لباس تیار کر کے دے سکتی ہیں۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم پورٹل یا نادرا کے ذریعے کسی بھی طرح ایسے ہنرمند افراد کو رجسٹر کیا جائے اور حفاظتی لباس کی تیاری کے لیے ان تک کپڑا پہنچا دیں تو یہ ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔
عاصم جوفا نے حفاظتی لباس کی تیاری میں ہنرمند افراد کی رہنمائی کرنے کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ 'میں اپنی پوری استعداد اور صلاحیت سے کام کرتا رہوں گا لیکن یہ صرف میرے کرنے سے نہیں ہوگا اس میں سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔'
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

عاصم جوفا نے خود بھی کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کے لیے حفاظتی ملبوسات تیار کیے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈٰیو میں بتایا تھا کہ 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں میڈیکل پروٹیکٹیو ملبوسات کا فائنل 'پروٹوٹائپ' تیار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ملبوسات کی تیاری کے لیے طبی ماہرین کی رہنمائی کے مطابق کی گئی اور جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس کی منظوری دی ہے۔ 

شیئر: