Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیکٹریوں میں ہر ہفتےلاکھوں ماسک تیار

سینٹائزر تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد 31 ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں طبی ماسک بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کی قلت نہیں ہوگی۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے جاری بیان میں شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ماسک  بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سعودی فیکٹریاں ہر ہفتے لاکھوں حفاظتی ماسک تیار کررہی ہیں-
وزارت صحت  کے مطابق سعودی عرب نے سینٹائزر تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد بڑھا کر 31 کرلی ہے-
یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینٹائزر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے- پوری دنیا میں اس وقت سینیٹائزر کی طلب بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہے-
وزارت صحت نے کا کہنا ہے کہ جب سے کورونا بحران شروع ہوا ہے تب سے تمام طبی آلات اور کورونا سے بچاؤ میں کام آنے والی ادویہ کی برآمد معطل کردی گئی ہے-

شیئر: