Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو میں کارکنوں کو فیکٹریوں میں رہائش کی اجازت

کارکنوں کی رہائش کو سینیٹائز کرنے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے- فوٹو: سبق
 سعودی انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی (مدن) کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر خالد السالم نے بتایا ہے کہ کارکنوں کو جلد ہی فیکٹریوں میں رہائش کی اجازت دی جائے گی-
اس سلسلے میں وزارت صنعت اور وزارت صحت کے تعاون سے رہائش کے اجازت نامے حاصل کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے- یہ فیصلہ فیکٹریوں کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے کیا گیا ہے-

فیکٹری میں رہائش سے کرفیو پاس کی ضرورت ختم ہوجائے گی- فوٹو: سبق

عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صنعت اور وزارت صحت فیکٹریوں میں کارکنوں کو ٹھہرانے کے اجازت نامے اسی وقت جاری کرے گی جب یہ اطمینان کر لیا جائے گا کہ فیکٹریوں کے مالکان کارکنوں کی رہائش کے سلسلے میں معیاری ضوابط کی کارروائی کر رہے ہیں یا نہیں-
 سعودی حکومت کارکنان کی رہائش کے لیے کمروں کا حجم مقرر کیے ہوئے ہے- علاوہ ازیں کورونا بحران کے زمانے  میں رہائش کو سینیٹائز کرنے کی پابندی بھی لگائے ہوئے ہے-

فیکٹری میں رہائش سے آنے جانے کی مشقت نہیں ہوگی- فوٹو: سبق

السالم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسی ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں سے فیکٹریوں میں کارکنان کو ٹھہرانے کی منظوری مل جائے گی-
السالم نے جدہ ایوان صنعت و تجارت میں سرمایہ کاروں کے ساتھ وڈیو میٹنگ میں بتایا کہ فیکٹریوں میں کارکنان کو ٹھہرانے کا پروگرام کثیر المقاصد ہے- ایسا کرنے پر کارکنان کو آنے جانے کی مشقت نہیں ہوگی- اس کےلیے کرفیو کے دوران اجازت ناموں کی ضرورت پیش نہیں آئے گی-
فیکٹریاں اپنا کام جاری رکھ سکیں گی- رہائشی مراکز میں کارکنان کو ٹھہرانے سے کہیں بہتر ہے کہ انہیں فیکٹریوں کے اطراف ٹھہرا دیا جائے-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: