Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے کورونا ٹیسٹ منفی نکلے

عمرہ زائرین کو مکہ میں رہائش اور کھانا بھی فراہم کیا گیا ( فوٹو: سبق)
 سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ سعودی عرب میں رہ جانے والے زائرین کےمکہ میں قیام کے دوران وزارت نے ان کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا ہے۔'
’عمرہ زائرین کو ہوٹل تک محدود رہنے کا کہا گیا تھا۔ روانگی سے قبل ان کے کورونا ٹیسٹ بھی لیے گیے جو منفی آئے۔'
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت نے سعودی عرب میں رہ جانے والے 163 پاکستانی اور34 بنگلہ دیشی عمرہ زائرین کو خصوصی پرواز کے ذریعے ان کے وطن روانہ کرنے کا اہتمام کیا ہے۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے لاہور اور ڈھاکہ کے لیے پروازیں چلائی گئی ہیں۔'
 ’خصوصی پروازیں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت اور محکمہ شہری ہوا بازی کے تعاون سے چلائی گئیں۔'
 وزارت کے مطابق’یہ وہ عمرہ زائرین ہیں جو پروازوں کی بندش کے باعث اپنے وطن واپس نہ جا سکے، ان کے لیے وزارت کی طرف سے رہائش اور کھانا فراہم کیا گیا۔'
 
 

شیئر: